پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

نجم السعید نے طویل عرصے تک ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اسکورر خدمات انجام دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔ وہ ملک کے تجربہ کار اور سینئر ترین اسکوررز میں شمار کیے جاتے تھے۔

نجم السعید نے طویل عرصے تک ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اسکورر خدمات انجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بے شمار اہم ریکارڈز محفوظ کیے۔

کرکٹ حلقوں میں انہیں ایک ذمہ دار اور باصلاحیت آفیشل کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق نجم السعید رواں سال ریٹائر ہونے والے تھے تاہم ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ برادری کو سوگوار کر دیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔