ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے
ٹرمپ نے بعض میڈیا ہاؤسز کو فیک نیوز میڈیا قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارے سچائی سے دور جا چکے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران مکمل طور پر شکست بھی تسلیم کر لے تب بھی امریکی میڈیا اسے فاتح قرار دے گا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری طویل بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران یہ مان لے کہ اس کی بحریہ ختم ہو چکی ہے تب بھی فیک نیوز میڈیا حقیقت تسلیم نہیں کرے گا۔
سابق امریکی صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ایرانی فضائیہ بھی تباہ ہو جائے، فوج ہتھیار ڈال دے، سفید جھنڈا لہرا دے اور تہران کی قیادت شکست کی دستاویزات پر دستخط کر دے، تب بھی امریکی میڈیا یہی کہے گا کہ ایران نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹرمپ نے خاص طور پر دی نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور سی این این کا نام لیتے ہوئے انہیں فیک نیوز میڈیا قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارے سچائی سے دور جا چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں ڈیموکریٹس کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈیموکریٹس اور فیک نیوز میڈیا مکمل طور پر پاگل ہو چکے ہیں۔
