عراق سے داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے، سعودی عرب کا دعویٰ
سعودی عرب اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے، وزارت دفاع
سعودی وزارت دفاع نے عویٰ کیا ہے کہ عراق کی جانب سے مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے جب کہ اس کارروائی کے ردعمل میں مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا اختیار بھی محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے جوہری پلانٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای پر حملے خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی سلامتی کو متاثر کرسکتے ہیں۔
