سعودی سپریم کورٹ نے عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کر دی
ترکیہ نے اپنے سرکاری اسلامی کیلنڈر کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر اور عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا ہے
سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے مملکت بھر کے شہریوں اور مقیم افراد سے آج شام ذی الحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی چاند دیکھے، خواہ ننگی آنکھ سے یا دوربین کی مدد سے، وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروائے۔
عدالت نے اس مقصد کیلئے قریبی سرکاری مراکز سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنی شہادت درج کرا سکیں۔
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب ترکیہ نے اپنے سرکاری اسلامی کیلنڈر کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر اور عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکیہ میں مذہبی مہینوں اور اسلامی تہواروں کی تاریخیں پہلے سے مرتب کیلنڈر کے تحت طے کی جاتی ہیں۔