کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی

متاثرہ علاقوں میں گیس کی بحالی صبح 8 بجے تک متوقع ہے، سوئی سدرن

کراچی میں نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

سوئی سدرن نے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک شیڈولڈ شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جب کہ سوئی گیس کے مطابق کام صبح 8 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گلشنِ اقبال، صدر، لیاری اور جمشید روڈ سمیت متعدد علاقوں میں گیس فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن نے بتایا کہ آغا خان اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال اور کراچی سینٹرل جیل بھی متاثر ہوں گے جب کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گیس پریشر کم ہونے کا خدشہ۔

سوئی سدرن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں گیس کی بحالی صبح 8 بجے تک متوقع ہے۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔