جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کے لیے تعاون پر غور

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کے لیے تعاون پر غور

جنوبی کوریا کی ممکنہ شمولیت سے اس بین الاقوامی مشن کو مزید تقویت ملے گی

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں مرحلہ وار تعاون پر غور شروع کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آن گیو بیک نے کہا کہ انہوں نے دو روز قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقات میں سیول کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا ایک ذمہ دار عالمی رکن کے طور پر تعاون کے مختلف طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ ممکنہ تعاون میں سیاسی حمایت، فوجی اہلکاروں کی محدود تعیناتی، معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازوسامان کی فراہمی شامل ہو سکتی ہے۔

آن گیو بیک کے مطابق اس مرحلے پر جنوبی کوریا کی براہِ راست فوجی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے کوئی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سنگ لاک نے کہا کہ سیول آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم بحری اتحاد میں شمولیت پر بھی غور کر رہا ہے۔

 اس سے قبل فرانس، برطانیہ اور آسٹریلیا بھی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے کثیرالملکی سیکیورٹی مشن میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا کی ممکنہ شمولیت سے اس بین الاقوامی مشن کو مزید تقویت ملے گی اور عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری راستے کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے لیے مسافر ریل اسٹریٹجک سرمایہ کاری: نہیان بن مبارک

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا