شاہد آفریدی نے ’ہلالِ امتیاز‘ پاکستانی قوم اور شہداء کے نام کردیا
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلالِ امتیاز میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، سابق کپتان
ہلالِ امتیاز ملتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اعزاز پاکستانی قوم اور شہداء کے نام کردیا۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اعزاز صرف اُن کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلالِ امتیاز میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغۂ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے ❤️🇵🇰آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔
یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔… pic.twitter.com/5f2mezG3s3— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 13, 2026
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی محبت، دعاؤں اور مسلسل حمایت نے مجھے اس مقام تک پہنچایا جس پر اپنے مداحوں کے بےحد مشکور ہوں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
واضح رہے کہ آج ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا۔
