ایرانی مسلح افواج ہر منظرنامے کے لیے تیار ہے، اسماعیل بقائی کی دشمنوں کو کھلی وارننگ
ایران پر حملہ کرنے والی قوتیں جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خوشی منا رہی ہیں
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ایران سے دشمنی کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو اسے ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری عملی اقدامات کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومی کی طرف دھکیل دیں۔
To every decent human being—regardless of religion, ethnicity, nationality, race, or any other distinction,
To Muslims, Jews, Christians, Sikhs, Hindus, Buddhists, and all others of faith,
And to those who follow no formal religion but hold deeply to the universal values of…
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) May 12, 2026
ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ صرف زمین یا وسائل کے لیے نہیں بلکہ یہ اس بات کا تعین کرے گی کہ موجودہ اور آنے والے دور میں اچھائی اور برائی کے معنی کیا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والی قوتیں جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خوشی منا رہی ہیں جبکہ شہری مقامات، خواتین کے اسپورٹس ہالز اور دیگر تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ایرانی عوام بے گناہ جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ایسے حالات میں خاموشی اختیار کرنا بھی برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
آخر میں انہوں نے مزید بتایا کہ عباس عراقچی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوں گے۔