ڈھاکا ٹیسٹ؛ پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 104 سے شکست کا سامنا

ڈھاکا ٹیسٹ؛ پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 104 سے شکست کا سامنا

اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹر ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکا۔

ڈھاکا: پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ قومی ٹیم 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹر ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکا۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ محض 3 رنز پر گرگئی۔

اذان اویس 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ کپتان شان مسعود صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ عبداللہ فضل نے مزاحمت کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

سلمان آغا 26، سعود شکیل 15 اور حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی ایک اور نعمان علی 4 رنز بناسکے۔ پوری پاکستانی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں بنگلادیش نے میچ 104 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل میچ کے پانچویں روز بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ پر 240 رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے 87 جب کہ مومن الحق نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

 

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس میچ کے دوران نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز اسکور کیے تھے جب کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع