سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 41 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 701 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 908 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related posts

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔

معروف افغان کرکٹر کے انتقال کی خبر وائرل، حقیقت کچھ اور نکلی

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا