اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش؛ تصاویر وائرل

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش؛ تصاویر وائرل

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جانے والی صرحا اصغر نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی ’’الازنے مرتضیٰ‘‘ کی تصاویر ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ کے ذریعے شیئر کی جس میں اداکارہ اور ان کے اہلِ خانہ سرخ اور سیاہ رنگ کے ہم آہنگ لباس میں نظر آئے۔

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے صرحا اصغر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا