جنگ بندی برقرار، ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تومزید طاقت سے جواب دیں گے، ٹرمپ
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ایران کوکبھی ایٹمی ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تومزید طاقت سے جواب دیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ پرمیزائل، ڈرون اورکشتیوں سے حملے کیے گئے تھے امریکی بحریہ نے تمام ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر کے 3 جہازوں پر حملے ناکام بنادیے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرونزکوامریکی بحریہ نے دورانِ پروازمارگرایا امریکی بحری جہازوں کوکسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا جوابی کارروائی میں متعدد ایرانی کشتیاں سمندربردکردی گئیں جبکہ امریکی جہازآبنائے ہرمزسے گزرکردوبارہ ناکہ بندی بیڑے میں شامل ہوگئے آج بھی آبنائے ہرمزمیں حملہ آورایرانی کشتیاں تباہ کردیں ہیں۔
صدرٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ایران کوکبھی ایٹمی ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیں گے ہمیں علم ہے ایران جلد معاہدے پردستخط کردے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج ہوچکی ہے جبکہ پہلی، دوسری اورتیسری رجیم کوختم کردیا ہے ایران نے 42 ہزارمظاہرین کوقتل کیا۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پروجیکٹ فریڈم روکنے کی درخواست کی تھی انہوں نے ایک بارپھرپاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اورفیلڈمارشل بہترین شخصیات ہیں۔
