سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,257 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے تک آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر کم ہو کر 4,576 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 100 روپے سستی ہو کر 7,914 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔