امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیا

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیا

جہاز کو مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایک ایرانی جہاز اور اس کے عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کے لیے کی گئی ہے تاہم امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی عملے کے 6 افراد کو خطے کے ایک ملک کے ذریعے واپسی کے لیے منتقل کیا جا چکا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق جہاز کو مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا تاہم اب اسے اس کے مالک کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ