کرسٹیانو رونالڈ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

کرسٹیانو رونالڈ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

النصر اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے

معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 970 واں گول اسکور کر دیا، جس کی بدولت النصر نے ال احلی کو 2-0 سے شکست دے دی۔

سعودی پرو لیگ کے اس اہم میچ میں پہلے ہاف تک اسکور برابر رہا تاہم 76 ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 90 ویں منٹ میں کنگسلے کومان نے دوسرا گول کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

النصر اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور دوسرے نمبر پر موجود الہلال پر 8 پوائنٹس کی واضح برتری رکھتا ہے۔ ٹیم نے تمام مقابلوں میں مسلسل 20 میچز جیت کر شاندار فارم بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

النصر کا اگلا بڑا معرکہ 3 مئی کو القدسیہ کے خلاف ہوگا جبکہ سیزن کا فیصلہ کن میچ 16 مئی کو گامبا اوساکا کے خلاف ریاض میں کھیلا جائے گا۔

جیسے جیسے ٹائٹل قریب آ رہا ہے رونالڈو اور النصر کی فارم دیکھ کر فٹبال شائقین کی نظریں اب پورے سیزن کے اختتامی لمحات پر جم گئی ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے مسافروں نے خبردار کیا: بیرون ملک سوشل میڈیا کی شہرت کا پیچھا کرنا قانونی خطرات لے سکتا ہے۔

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی