آبنائے ہرمز میں دشمن ممالک کو داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی صدر

آبنائے ہرمز میں دشمن ممالک کو داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی صدر

آبنائے ہرمز صرف ایک تجارتی راستہ نہیں بلکہ ایران کے لیے قومی وقار، خودمختاری اور مزاحمت کی علامت ہے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں دشمن ممالک کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا اور یہ آبی گزرگاہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور خودمختاری کی علامت ہے۔

خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عدم استحکام کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے جو خطے میں مداخلت کے ذریعے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف ایک تجارتی راستہ نہیں بلکہ ایران کے لیے قومی وقار، خودمختاری اور مزاحمت کی علامت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کی حفاظت تہران کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرحدوں اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Related posts

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز

دبئی ریذیڈنسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویزا کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کے غیر قانونی طریقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔