یوکرین دفاع کے لیے نائن الیون کے بعد جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، شاہ چارلس

یوکرین دفاع کے لیے نائن الیون کے بعد جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، شاہ چارلس

یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے یوکرین کے دفاع کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو وہی یکجہتی درکار ہے جو نائن الیون حملے کے بعد دیکھنے میں آئی تھی۔

برطانوی بادشاہ چارلس نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ نہ صرف عالمی امن بلکہ نیٹو کے عزم کا بھی امتحان لے رہی ہے۔

شاہ چارلس نے یوکرین کے لیے غیر متزلزل حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک حقیقی، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مغربی ممالک کا متحد رہنا ضروری ہے، موجودہ چیلنجز اس قدر بڑے ہیں کہ کوئی بھی ملک تنہا ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن میں ہونے والے حالیہ پریس ڈنر حملے کی شدید مذمت بھی کی اور کہا کہ تشدد کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، جمہوری ممالک اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

بادشاہ چارلس نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات کو چار صدیوں پر محیط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ان کا رشتہ مضبوط، دیرپا اور انمول ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ تاریخ کا بوجھ بھی اپنے کندھوں پر محسوس کرتا ہوں۔

Related posts

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز

دبئی ریذیڈنسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویزا کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کے غیر قانونی طریقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔