سونا ہزاروں روپے سستا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 8,900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7,630 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر سستا ہو کر 4,627 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 238 روپے کمی کے بعد 7,811 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
