بول انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ ’’تو کاش جدا نہ ہوتا‘‘ آج شام 7 بجے نشر ہوگیا

بول انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ ’’تو کاش جدا نہ ہوتا‘‘ آج شام 7 بجے نشر ہوگیا

ڈرامہ آج بول انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا ہے جو پیر تا جمعرات شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

بول انٹرٹینمنٹ ایک اور جذباتی اور سماجی مسائل پر مبنی نیا ڈرامہ ’’تو کاش جدا نہ ہوتا‘‘ پیش کررہا ہے جو آج شام 7 بجے سے نشر ہوگیا۔

یہ ڈرامہ ایک ایسی لڑکی فائزہ کی کہانی ہے جس کی زندگی بچپن سے ہی مشکلات اور تلخ تجربات سے بھری ہوتی ہے۔ والد کی دوسری شادی کے بعد اسے محبت اور توجہ سے محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ایک مشکل ماحول میں پروان چڑھتی ہے۔

ڈرامے میں معروف اداکار سید جبران، فائق خان، بہروز سبزواری، زین افضال اور عامر قریشی سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں جب کہ خاتون اداکاراؤں میں نوین وقار، سرحا اصغر، نمراء شاہد، صدف اشان اور صوبیہ دہدی شامل ہیں۔

اس ڈرامے کے ہدایت کاری محمد اشعر اصغر نے کی ہے جب کہ اسے سائمہ لطیف نے تحریر کیا ہے۔ پروڈکشن کا فریضہ ایلمینٹس میڈیا نے انجام دیا ہے۔

بول انٹرٹینمنٹ اس سے قبل بھی کئی مقبول اور کامیاب ڈرامے پیش کرچکا ہے جنہوں نے ناظرین میں بے حد پذیرائی حاصل کی۔ اپنی معیاری کہانیوں اور مضبوط پروڈکشن کے باعث چینل انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

’’تو کاش جدا نہ ہوتا‘‘ ایک ایسا ڈرامہ ہے جو ناظرین کو جذباتی کہانی اور حقیقت کے قریب مناظر کے ساتھ جوڑے رکھے گا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ آج بول انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا ہے جو پیر تا جمعرات شام 7 بجے نشر کیا جائے گا جب کہ اس ڈرامے کو آپ بول نیٹ ورک کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Related posts

محمد بن راشد نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں دنیا کی سب سے بڑی نجی ملکیت والی کھجور کی فیکٹری کا دورہ کیا

‘باسمہ 15’ اقدام: ICP ایمریٹس کی شناختی خدمات براہ راست طلباء کے لیے اسکولوں میں لاتا ہے۔

دبئی ہیلتھ کیئر سٹی نے AED 1.3 بلین ترقیاتی پروگرام کے حصے کے طور پر دو فلیگ شپ پراجیکٹس کی بنیاد رکھی