گول کیپر کے مکے نے فٹبال کے گراؤنڈ کو باکسنگ رِنگ بنا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گول کیپر کے مکے نے فٹبال کے گراؤنڈ کو باکسنگ رِنگ بنا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مکے کی پاداش میں 12 میچوں تک کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ ریڈ کارڈ کی لازمی ایک میچ سزا الگ

اسپین کی سیکنڈ ڈویژن کے آراگون ڈربی فٹ بال میچ کے 99 ویں منٹ میں جو کچھ ہوا، اسے دیکھ کر پوری فٹبال دنیا دنگ رہ گئی۔

ریال زاراگوزا اور ایس ڈی ہیوسکا کے درمیان یہ میچ محض فٹبال نہیں رہا یہ ایک ایسا میدان جنگ بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا جو میکسیکن کلب مونٹیری سے لون پر آئے ہیں کو پہلے پینلٹی ایریا میں جارگے پولیڈو کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ اور پھر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ یہیں سے اصل ڈرامہ شروع ہوا جب میدان چھوڑنے کی بجائے 35 سالہ ارجنٹائنی گول کیپر نے اپنا آپا کھو دیا۔

گول کیپر پولیڈو کی طرف دوڑا اور اسے زور دار دائیں ہاتھ کا مکا رسید کیا جس کے نتیجے میں پولیڈو کی آنکھ کے قریب واضح نیلا نشان ابھر آیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف میدان میں گھس آئے۔

 

اس افراتفری میں ہیوسکا کے گول کیپر دانی خیمینیز نے بھی میدان میں دوڑ لگائی اور اندرادا کے سر کے پیچھے مکا مارا۔

ریفری نے ٹی وی ری پلے کے جائزے کے بعد ہیوسکا کے گول کیپر دانی خیمینیز اور زاراگوزا کے دانی تاسینڈے کو بھی میدان سے باہر کا راستہ دکھایا گیا۔

اندرادا کو مکے کی پاداش میں 12 میچوں تک کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ ریڈ کارڈ کی لازمی ایک میچ سزا الگ۔

میچ کے بعد اندرادا نے کہا کہ میں واقعی بہت بہت معذرت خواہ ہوں جو کچھ ہوا یہ کلب، شائقین اور خاص طور پر میرے جیسے پیشہ ور کے لیے اچھی تصویر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جارگے پولیڈو سے بھی معافی مانگتے ہیں اور لیگ جو بھی سزا دے، قبول کریں گے۔

میچ ہیوسکا نے آسکر سیلوا کے گول سے 1-0 جیتا اور صرف پانچ میچ باقی ہونے کے باوجود دونوں آراگونی ٹیمیں اب بھی ریلیگیشن کے خطرے میں گھری ہوئی ہیں۔

Related posts

عبداللہ بن زاید نے مراکش میں دہشت گردی کی ناکام سازشوں کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کی مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا

شارجہ ہوائی اڈہ موسم گرما کے سفر کے دوران تقریباً 30 لاکھ مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

کیا ذیابیطس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ سوشل میڈیا کے دعووں کے پیچھے حقیقت