حبا بخاری کا بولڈ ساڑھی لُک سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

حبا بخاری کا بولڈ ساڑھی لُک سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

معروف اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں جب وہ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں منعقدہ ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

اس ایونٹ میں حبا بخاری کے ہمراہ اداکار دانش تیمور بھی موجود تھے اور دونوں کی شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے دونوں فنکاروں کی موجودگی کو سراہا جبکہ ان کی جوڑی کو اس وقت ڈرامہ سیریل ہمراہی میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

بریڈفورڈ ایونٹ میں حبا بخاری نے ڈیزائنر طیب معظم کی تیار کردہ ساڑھی زیب تن کی تاہم ان کے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

 ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو چلنے میں معمولی دشواری بھی پیش آرہی تھی اور وہ بار بار اپنی ساڑھی کو سنبھالتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیشن وہی بہتر ہوتا ہے جس میں انسان خود کو پُراعتماد محسوس کرے۔ کچھ صارفین نے ساڑھی کی لمبائی اور فٹنگ پر بھی تبصرہ کیا۔

اس واقعے کے بعد حبا بخاری ایک بار پھر آن لائن بحث کا مرکز بن گئی ہیں جہاں مداحوں کی آراء تقسیم نظر آ رہی ہیں، کچھ صارفین ان کے انداز کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے غیر موزوں قرار دے رہے ہیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔