پی ایس ایل 11؛ کراچی کی شاندار فتح، کوئٹہ پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر

پی ایس ایل 11؛ کراچی کی شاندار فتح، کوئٹہ پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر

کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس کی جارحانہ بیٹنگ نے جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے 196 رنز کا ہدف صرف 9 گیندیں قبل حاصل کرلیا جس میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹر ریزا ہینڈرکس کی جارحانہ بیٹنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 89 جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی جب کہ جیسن رائے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں بڑا اسکور کیا جس میں رائلی روسو کی 54 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز نمایاں رہی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل نے 57 اور چندی مل نے 30 رنز اسکور کیے لیکن دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

کراچی کنگز کی بولنگ میں عباس آفریدی، رضوان اللہ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے بعد کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

 

Related posts

متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے: وزیر

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا کا سخت ردعمل

ٹرمپ ایران کی نئی تجویز سے ناخوش ہیں، امریکی عہدیدار کا دعویٰ