سونے کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
عالمی صرافہ بازار میں سونا 23 ڈالرز اضافے سے 4708 فی اونس ہوگیا
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے کا ہوگیا اس طرح دس گرام سونے کی قیمت 1971 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 23 ڈالرز اضافے سے 4708 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 92 روپے اضافے سے 8049 روپے تک پہنچ گئی۔