مسٹر بیسٹ تنازع میں گھر گئے، سابق ملازمہ کے چونکا دینے والے الزامات

مسٹر بیسٹ تنازع میں گھر گئے، سابق ملازمہ کے چونکا دینے والے الزامات

مسٹر بیسٹ کی کمپنی کے خلاف ایک سابق خاتون ملازمہ نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں

دنیا کے نامور یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ اس وقت ایک نئے قانونی تنازعے کا سامنا کر رہے ہیں۔

مسٹر بیسٹ کی کمپنی کے خلاف ایک سابق خاتون ملازمہ نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں جنسی ہراسانی، صنفی امتیاز اور زچگی کی چھٹی کے بعد ملازمت سے برطرفی شامل ہیں۔

مقدمہ دائر کرنے والی خاتون لورین کا مؤقف ہے کہ کمپنی کا ماحول خواتین کے لیے غیر موزوں اور بعض اوقات تضحیک آمیز تھا۔

لورین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ادارے کے سربراہ جیمز وارن کی جانب سے نامناسب گفتگو بھی سامنے آئی۔ کمپنی کے اقدامات امریکی قانون، خصوصاً فیملی اینڈ میڈیکل لیو ایکٹ، کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں جو ملازمین کو زچگی اور صحت سے متعلق چھٹی کے حقوق فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب بیسٹ انڈسٹریز نے ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ لورین کو ہراسانی کی بنیاد پر نہیں بلکہ تنظیمی تبدیلیوں اور ان کے عہدے کے خاتمے کے باعث فارغ کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے کچھ پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی پیش کیے گئے ہیں جن میں ساتھی ملازمین لورین کو زچگی کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں تاہم لورین کا دعویٰ ہے کہ ادارے کی پالیسیوں اور کام کے دباؤ نے ان پر مسلسل اثر ڈالا۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسٹر بیسٹ عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں اور انہیں حال ہی میں بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے خطرناک کرتب دکھانے والے لاپرواہ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کے لیے صبا فیصل کا انوکھا مشورہ

آر ٹی اے نے انٹر سٹی بس سٹیشن کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔