ایران جنگ کے بعد کویت کا اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

ایران جنگ کے بعد کویت کا اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے سے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی

کویت کے حکام نے ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جنگ کے دوران بعض اہم تنصیبات کو نقصان پہنچنے کے باعث حفاظتی اقدامات کے طور پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا تھا تاہم اب صورتحال بہتر ہونے کے بعد پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے سے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بتدریج معمول پر آ جائے گا۔

کویتی حکام نے اس مشکل وقت میں تعاون پر سعودی عرب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے کویتی پروازوں کو متبادل فضائی سہولیات فراہم کیں۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور تنصیبات کی مرمت مکمل ہونے کے بعد جلد ہی مکمل معمول کے مطابق پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن گزشتہ 28 فروری سے معطل تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا آج کا موسم: دبئی اور ابوظہبی میں درجہ حرارت میں معمولی کمی، دھند اور دھول کی پیشن گوئی

عبداللہ بن زاید نے مراکش میں دہشت گردی کی ناکام سازشوں کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کی مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا

شارجہ ہوائی اڈہ موسم گرما کے سفر کے دوران تقریباً 30 لاکھ مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔