پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار، لاہور کو شکست

پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار، لاہور کو شکست

کراچی کنگز نے ہدف کو 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر حاصل کرلیا۔

لاہور: پی ایس ایل 11 کے 35 ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 35 واں میچ کھیلا گیا جس میں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، کراچی کنگز نے ہدف کو 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر حاصل کرلیا۔

 

کراچی کے کپتان و اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک اہم جیت دلوائی، خوشدل شاہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

علاوہ ازیں معین علی 39، سلمان آغا اور اعظم خان 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ لاہور کے عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں لاہور کے عبداللہ شفیق نے 62 اور فخرزمان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ڈینیئل سیمز 20 اور محمد فاروق 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے بولر معین علی نے 2 شکار کیے جب کہ حسن علی اور رضوان اللہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Related posts

ایک معمولی کار حادثہ تھا؟ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں اس کی اطلاع کیسے دیں۔

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیا

ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران کا امریکا کو سخت پیغام