سونا سستا، قیمت میں ہوئی آج کتنی کمی؟
عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4714 ڈالر پر آگیا
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 4458 روپے سے گھٹ کر 4 لاکھ 23 ہزار321 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4714 ڈالر پر آگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 225 روپے کم ہو کر 8099 روپے پر آ گئی۔