عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر تیل کی قیمت 100 ڈالرز سے تجاوز

عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر تیل کی قیمت 100 ڈالرز سے تجاوز

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.73 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 64 سینٹس تک پہنچ گئی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں ایک بار پھر ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں تیل کی قیمتیں نمایاں اضافے کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.73 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 64 سینٹس تک پہنچ گئی جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.84 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ڈالر 80 سینٹس تک جا پہنچی جو عالمی طلب و رسد میں عدم توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید برآں مربن کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ بھی 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔

ادھر توانائی کے دیگر ذرائع میں نیچرل گیس 2.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے