امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والوں پر پابندیاں لگا دیں
ان پابندیوں کا مقصد اسلحہ کی فراہمی کو روکنا اور ایران کے عسکری پروگرامز کو محدود کرنا ہے
امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ایران کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی بعض کمپنیوں اور افراد پر بھی لگائی گئی ہیں جن پر مبینہ طور پر اسلحہ اور متعلقہ سامان کی فراہمی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہا تھا جب کہ ایران مبینہ طور پر اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد اسلحہ کی فراہمی کو روکنا اور ایران کے عسکری پروگرامز کو محدود کرنا ہے۔
