پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ
سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ اس دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ توانائی اور مالیاتی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی بالترتیب 400.19 اور 371.33 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ میں 442.76 ملین اور چین میں 413.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یہ اضافہ پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری ماحول میں آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد معاشی استحکام کی علامت ہے۔
