کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونا سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونا سستا ہوگیا

10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے کا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ریٹس مزید نیچے آگئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 1,62 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4,778 ڈالر پر آگیا۔

بعدازاں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی 59 روپے کمی کے بعد 8,358 روپے پر آگئی۔

Related posts

شان شاہد اور شاہ رخ خان کے درمیان موازنہ؛ میرا نے کس کی تعریفوں کے پل باندھے؟

متحدہ عرب امارات کے صدر نے راس الخیمہ کے حکمران اور ولی عہد کا استقبال کیا۔

محمد بن راشد نے دبئی کے ساحل کی ترقی کے لیے AED3b منصوبے کی منظوری دی۔