وزیر اعظم کا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
ڈیزل کی نئی قیمت کم ہوکر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اس منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہوکر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچایا جائے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔
