ایران کو جھکانا ممکن نہیں، دشمن کا حکومت گرانے کا خواب چکنا چور ہوگیا، صدر مسعود پزشکیان

ایران کو جھکانا ممکن نہیں، دشمن کا حکومت گرانے کا خواب چکنا چور ہوگیا، صدر مسعود پزشکیان

رہبرِ انقلاب کی بروقت ہدایات نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کا تختہ الٹنے کے خواب دیکھنے والے دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالف قوتیں یہ سمجھ رہی تھیں کہ چند دنوں میں حکومت کو گرا دیا جائے گا، تاہم ایرانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے عزم نے ان کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی مجاہدین کی بہادری نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کو جھکانا آسان نہیں۔ انہوں نے عوامی ردعمل کو بینظیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مشکل وقت میں غیر معمولی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا جس میں عوامی ویڈیوز کو مصنوعی یا اے آئی کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایرانی صدر کے مطابق یہ حقیقت کو چھپانے کی کوشش تھی اور زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلاب کی بروقت ہدایات نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ایران اس پوری صورتحال سے مکمل عزت اور وقار کے ساتھ باہر نکلا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی ممکن بنائی گئی، جو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر؛ ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کردیں

پاکستان کی معاشی بحالی سے بہتر معیشت اور ترقی کا نیا سفر