کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کمی سے 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 2829 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 33 ڈالرز کمی سے 4792 فی اونس کی سطح تک آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کمی سے 8444 روپے ہوگئی۔
