کیا کہانی ابھی باقی ہے؟ اسٹرینجر تھنگز نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

کیا کہانی ابھی باقی ہے؟ اسٹرینجر تھنگز نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

اختتامی مناظر میں ملی بوبی براؤن (الیون) کے کردار کے انجام کو مبہم رکھا گیا ہے

نیٹ فلکس کی عالمی مقبول سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے ایک اور سیزن سے متعلق قیاس آرائیوں نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیزن 5 کے اختتام کو اس انداز میں پیش کیا گیا کہ کہانی مکمل طور پر واضح نہیں کی گئی جس کے بعد ناظرین میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا سیریز واقعی ختم ہو چکی ہے یا اس کا کوئی نیا سیزن بھی آسکتا ہے۔

اختتامی مناظر میں ملی بوبی براؤن (الیون) کے کردار کے انجام کو مبہم رکھا گیا ہے جس کے بعد اس کے مداح اور خاص طور پر مائیک (فن وولفورڈ) کے کردار سے جڑے ناظرین میں مختلف نظریات سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ شائقین کا خیال ہے کہ الیون مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور اس کی کہانی ابھی باقی ہے۔

سیریز کے اختتام میں ’’اپ سائیڈ ڈاؤن‘‘ کے ساتھ آخری مقابلے کے بعد الیون کے انجام کو واضح طور پر نہیں دکھایا گیا جب کہ مائیک کے کردار کے ذریعے یہ اشارہ دیا گیا کہ وہ اب بھی الیون کے زندہ ہونے کی امید رکھتا ہے۔

مداحوں کے مطابق کہانی کو جان بوجھ کر کھلا چھوڑا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا نیٹ فلکس اسٹرینجر تھنگز کا اسپن آف یا ایک اضافی سیزن تیار کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ مائیک اور الیون کی کہانی سیریز کی مرکزی جذباتی لائن رہی ہے جو سیزن ون سے شروع ہو کر سیزن 5 تک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔

Related posts

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

متحدہ عرب امارات میں اسکول بس سروس دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی نجی اسکولوں نے تیاری بڑھا دی ہے۔