آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو بڑا جھٹکا؛ صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی

آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو بڑا جھٹکا؛ صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی

آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی نظام کو شدید جھٹکا دیا ہے

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی سطح پر توانائی بحران کے اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں جب کہ یورپ میں ایندھن کی قلت کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم خطے کے پاس صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی نظام کو شدید جھٹکا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک اس کے اثرات سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

سربراہ عالمی توانائی ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، چین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک جو توانائی کے لیے بڑی حد تک مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتے ہیں، سب سے پہلے اس بحران کی زد میں آئے ہیں جب کہ اب اس کے اثرات یورپ اور امریکا تک بھی پھیل رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال جلد معمول پر نہ آئی تو دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہو سکتا ہے اور پروازوں کی منسوخی کا خدشہ بڑھ جائے گا جس سے عالمی سفر اور معیشت پر مزید دباؤ پڑے گا۔

Related posts

کرن اشفاق ’صبا قمر‘ کی بڑی مداح نکلیں، پہلی ملاقات کی کہانی بیان کردی

دیکھیں: دبئی پولیس بارش کے دوران لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر کریک ڈاؤن کرتی ہے، گاڑیاں ضبط کر لیتی ہیں۔

UAE فیملی ویزا گائیڈ 2026: ضروریات، فیس اور درخواست کے عمل کی وضاحت