اداکارہ حرا خان کا بابراعظم سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کو کرکٹر بابر اعظم کی وجہ سے سپورٹ کرتی ہوں۔

ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حرا خان نے کہا کہ بابر اعظم کی بڑی فین ہوں اور ٹیم میں ان کی موجودگی کے باعث پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی ہوں، میں اکثر بابر اعظم کی ورک آؤٹ ویڈیوز دیکھتی ہوں اور ان کی محنت کو سراہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ بابر اعظم کا کم بیک ہو چکا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں امیدوار ہیں ۔

حرا خان نے بتایا کہ وہ کرکٹ کی ڈائی ہارٹ فین ہیں اور جب پاکستان کے میچز ہوتے تھے تو گرین شرٹس کی جرسی پہن کر میچ دیکھتی تھیں تاہم ماضی میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر وہ جذباتی بھی ہوجاتی تھیں جس پر ان کے شوہر نے انہیں مذاقاً میچ نہ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہو تو وہ کراچی کنگز کی حمایت کریں گی تاہم وہ لاہور سے تعلق رکھتی ہیں اور گھر میں اس بات پر ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔