34 برس بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے، ٹرمپ کا اعلان

34 برس بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن میں دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان پہلے ہی ملاقات ہوچکی ہے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے جو گزشتہ کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق تقریباً 34 سال بعد پہلی بار اسرائیل اور لبنان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان براہِ راست بات چیت متوقع ہے جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان پہلے ہی ملاقات ہوچکی ہے جس میں کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالات میں نرمی لانے اور امن کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان براہِ راست بات چیت کل متوقع ہے جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی 90٪ تک بڑھ گئی کیونکہ دبئی میں قدرے ٹھنڈا 39 ° C

ابوظہبی ہیریٹیج اتھارٹی نے پرنس آف پوئٹس کے سیزن 12 کے لیے درخواستیں کھول دیں۔

محمد سعید الشہی یو اے ای کی نیشنل میڈیا اتھارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر