فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 79.20 ڈالر پرپہنچ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے پرپہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت 3001 روپے کےاضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 35 ڈالرکے اضافے سے 4811 ڈالر پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 79.20 ڈالر پرپہنچ گئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 144 روپے کے اضافے سے 8404 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 124  روپے کے اضافے سے 7205 روپے ہوگئی۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری

گیس سیکٹر گردشی قرضہ پر آئی ایم ایف نیا کا مطالبہ