خلیجی بحران سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار؛ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

خلیجی بحران سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار؛ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

خطے میں یہی صورتحال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہو گی

مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی شہریوں کو غربت میں دھکیل کر معیشت کی بنیادی کمزوریوں کو عیاں کردیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے نام نہاد شائننگ انڈیا کے مضحکہ خیز دعوؤں پر کھڑی ناکام معیشت کی قلعی کھول دی۔

اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت و افلاس سے دوچار کرے گی، غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خطے میں یہی صورتحال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہو گی جس سےخوراک کا  بحران بھی پیدا ہو گا، بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر سنجیدہ خطرات منڈلا رہے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بحران نے پہلے سے زبوں حالی کا شکار بھارتی معیشت کی خود انحصار کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے تاہم بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب مودی حکومت کی ناقص اورمتعصبانہ پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہوچکا ہے۔

Related posts

جب چین جاؤں گا تو صدر شی جن پنگ مجھے گلے سے لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

منصور بن زاید، اردن کے وزیر اعظم متحدہ عرب امارات – اردن ریلوے معاہدے کے گواہ

پاکستان کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ