ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار قابل تعریف ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار قابل تعریف ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

ہم کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے دو دنوں میں پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت پاکستان میں مذاکرات کا امکان زیادہ ہے۔

نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا منصوبہ تبدیل کرلیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ’’آپ وہیں رہیں کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہوسکتا ہے اور ہمارا رجحان وہاں جانے کی طرف ہے کیونکہ فیلڈ مارشل زبردست کام کررہے ہیں‘‘۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین ہیں، اسی لیے پاکستان میں مذاکرات کا امکان زیادہ ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی سوال اٹھایا ’’ہم کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہوگئے۔

Related posts

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

یو اے ای ہیلتھ کارڈ گائیڈ: درخواست، فیس، اہلیت بمقابلہ انشورنس کارڈ

مہنگائی بڑھ کر 8.4 فیصد تک جاسکتی ہے، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا