مبینہ زیادتی کیس؛ رجب بٹ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

مبینہ زیادتی کیس؛ رجب بٹ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کی

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ زیادتی کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کی جہاں عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو 22 اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کیا جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا بھی کی گئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے گھر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں رجب بٹ کے علاوہ دیگر ملزمان جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان بھی نامزد ہیں۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری

گیس سیکٹر گردشی قرضہ پر آئی ایم ایف نیا کا مطالبہ