کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

 کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے رہ گئی ہے ۔

صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 4730 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم فی تولہ چاندی 130 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 934 روپے پر آگئی ہے۔

Related posts

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ایران سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تو پاکستان آؤں گا

پی ایس ایل 11، یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے میں روند کر ٹاپ 2 میں انٹری کر لی

ہمدان بن محمد نے دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دنیا کے پہلے مقصد سے بنائے گئے ایئر ٹیکسی اسٹیشن کا جائزہ لیا