تباہ کن طوفان وائیانو نیوزی لینڈ سے ٹکرا گیا، ریڈ الرٹ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

تباہ کن طوفان وائیانو نیوزی لینڈ سے ٹکرا گیا، ریڈ الرٹ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

طوفان اب جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ پیر کے روز چیتھم آئی لینڈز کے مغرب سے گزرے گا

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے (نارتھ آئی لینڈ) سے خطرناک سمندری طوفان وائیانو ٹکرا گیا، جس کے بعد حکام نے غیر معمولی “ریڈ لیول” ونڈ الرٹ جاری کر دیا اور سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ریاستی میڈیا کے مطابق اس طوفان کو ایک “جان لیوا نظام” قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور بجلی کی بندش کے واقعات پیش آئے۔ طوفان کے اثرات کے باعث اب تک 90 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مکیتو پیننسولا کے قریب ساحل سے ٹکرایا، جہاں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی تیز ہوائیں، موسلا دھار بارش اور بلند سمندری لہریں ریکارڈ کی گئیں۔

طوفان اب جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ پیر کے روز چیتھم آئی لینڈز کے مغرب سے گزرے گا۔

اگرچہ شدید بارشوں کے تمام انتباہات واپس لے لیے گئے ہیں، تاہم تیز ہواؤں کے خدشات کے باعث کچھ علاقوں میں اب بھی وارننگ برقرار ہے۔ صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، لیکن بے آف پلینٹی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں اب بھی سیلاب، گرے ہوئے درختوں اور بند سڑکوں کے مسائل موجود ہیں۔

حکام کے مطابق بے آف پلینٹی ریجن میں ریڈ لیول ونڈ الرٹ اتوار کی رات تک نافذ رہے گا، جبکہ نیوزی لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ متعدد اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں۔

Related posts

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار قابل تعریف ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

یو اے ای ہیلتھ کارڈ گائیڈ: درخواست، فیس، اہلیت بمقابلہ انشورنس کارڈ

مہنگائی بڑھ کر 8.4 فیصد تک جاسکتی ہے، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا