ایرانی صدر کا اسلام آباد امن مذاکرات پر اہم بیان سامنے آگیا

ایرانی صدر کا اسلام آباد امن مذاکرات پر اہم بیان سامنے آگیا

مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کردیا۔

ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کا مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کررہا ہے اور پوری بہادری اور جرات کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

 

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ان کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا اور مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ قوم کے وقار اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں جس میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

Related posts

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکی شرائط پر ایران سے معاہدے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، سابق ایرانی وزیرخارجہ

دبئی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بڑے بس شیلٹر پروجیکٹ کو مکمل کیا۔