سوئی سدرن گیس کمپنی کا صنعتی شعبے کے لیے بڑا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا صنعتی شعبے کے لیے بڑا فیصلہ

اقدام گیس کی منصفانہ تقسیم اور پریشر بہتر بنانے کے لیے اٹھایاگیا ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کے باعث صنعتی صارفین کو 24 گھنٹے گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار 12 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 13 اپریل صبح 8 بجے تک صنعتی صارفین اور کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس سپلائی معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام گیس کی منصفانہ تقسیم اور پریشر بہتر بنانے کے لیے اٹھایاگیا ہے تاکہ لائن پیک بہتر بناکر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی معمول کے مطابق رکھی جاسکے۔

ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات سے گریز کیا جائے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا