’گیم آف تھرونز‘ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

’گیم آف تھرونز‘ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

مائیکل پیٹرک گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیز میں مبتلا تھے

گیم آف تھرونز کے معروف اداکار مائیکل پیٹرک طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مائیکل پیٹرک گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیز میں مبتلا تھے تاہم اداکار کی اہلیہ ناؤمی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوہر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکل کو 10 روز قبل شمالی آئرلینڈ کے آبائی علاقے کے ایک ہاسپِس میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔

انہوں نے اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی اور باحوصلہ شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے بیماری کے باوجود زندگی کے ہر مرحلے میں ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی اور لوگوں کو متاثر کیا۔

اداکار کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور مختلف اداروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

Related posts

ثناء جاوید نے خواتین کو زندگی کا اہم سبق سکھا دیا

MEAPEN 2026 دبئی میں کھل گیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین کو اکٹھا کر کے کلینیکل نیوٹریشن اور ملٹی ڈسپلنری ہیلتھ کیئر کے مستقبل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے نئے اور منفرد کرداروں کی خواہش ظاہر کردی