سونا پھر مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

سونا پھر مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے پر پہنچ گئی

کراچی: ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3000 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ  97 ہزار 662 ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 30 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4753 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کم ہو کر 8 ہزار 014 ہوگئی ہے۔

Related posts

مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کاراج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

ڈانس پارٹی میں موجودگی؛ مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی چھوٹے کاروباروں کو کس طرح سپورٹ کر رہا ہے۔