پی ایس ایل 11؛ راولپنڈیز کا ملتان کو 183 رنز کا ہدف
سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 14 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل گیارہ کا 14 واں میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں ملتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔
182 on the board!
Allah karesi changiyaan 🤲🤲#MSvRP #HBLPSL11 #MadeOfPindi pic.twitter.com/7xD7RXRDHU
— RawalPINDIZ (@thepindiz) April 6, 2026
کامران غلام 35 ، ڈیان فورسٹر 24، کپتان محمد رضوان 19 اور ڈیرل مچل 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان کے فیصل اکرم نے 4، عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
