کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر بڑھ کر 4687 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے بعد 7744 روپے پر آگئی ہے۔
